Monday , August 21 2017
Home / دنیا / موزمبیق میں دستیاب ملبہ ملیشیائی جہاز کا ہے : وزیر ٹرانسپورٹ

موزمبیق میں دستیاب ملبہ ملیشیائی جہاز کا ہے : وزیر ٹرانسپورٹ

سڈنی ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ موزمبیق سے ملنے والے جہاز کے دو ٹکڑے تقریباً یقینی طور پر ملائیشیا کی حادثے کا شکار ہونے والی پرواز فلائٹ ایم ایچ 370 کے ہی ہیں۔ یہ دو ٹکڑے دو مختلف لوگوں کو ملے اور معائنے کیلئے آسٹریلیا منتقل کر دیے گئے تھے۔ ڈیرن چیسٹر کا کہنا ہے کہ لاپتہ جہاز کے ملبے سمندری بہاؤ کے ساتھ مماثلت رکھتا ہے جو کہ سمندری لہروں نے پھر ساحل تک پہنچایا۔ مارچ 2014 کو ملائیشیا ایئر لائنز کی کوالالمپور سے بیجنگ جانے والی پرواز ایم ایچ 370 لاپتہ ہوگئی تھی اور مانا جاتا ہے کہ اپنے طے شدہ راستے سے ہٹ کر یہ طیارہ بحر ہند میں لاپتہ ہو گیا۔ اس طیارے میں 239 مسافر سوار تھے۔ اس طیارے کا انجام ایوی ایشن کیلئے سب سے بڑا غیر حل شدہ معمہ ہے۔ تاحال ملنے والے ملبے کے صرف ایک حصہ کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ جہاز کے پر کا ہے۔

TOPPOPULARRECENT