Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / موز کے گودام پر دھاوا مصنوعی طور پر موز پکانے کے خلاف کارروائی

موز کے گودام پر دھاوا مصنوعی طور پر موز پکانے کے خلاف کارروائی

حیدرآباد ۔ /10 فبروری (سیاست نیوز)  کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے پرانے شہر کے علاقے میں موز کے گودام پر دھاوا کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا جو زہریلے کیمیکل کے ذریعہ موز کو پکانے میں استعمال کررہے تھے ۔ ٹاسک فورس نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے تالاب کٹہ علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے 45 سالہ سید حسین ، 42 سالہ محمد حاجی ، 71 سالہ سید معین ، 66 سالہ محمد احمد ، 24 سالہ شیخ مجو کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 103 زہریلی کیمیکل رسپن (Ruspon) کی بوتلیں برآمد کرلیں جبکہ ای پی 50 کیمیکل کو بھی برآمد کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ضبط کئے گئے کیمیکلس موز کو مصنوعی طور پر پکانے میں استعمال کئے جارہے تھے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر بتائے جاتے ہیں ۔ گرفتار افراد کو جی ایچ ایم سی کے حوالے کردیا گیا اور ان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT