Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / موساک فونسیکا کے ہیڈ کوارٹرس پر پولیس کا چھاپہ

موساک فونسیکا کے ہیڈ کوارٹرس پر پولیس کا چھاپہ

پناما۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میں پولیس نے موساک فونسیکا نامی اس کمپنی کے اہم دفاتر پر چھاپے مارے ہیں جس سے حال ہی میں بڑے پیمانے پر دستاویزات اور ڈیٹا کا افشاء ہوا تھا۔حکام نے کہا کہ چھاپے کی کارروائی پناما شہر میں واقع موساک فونسیکا کے دفتر پر کی گئی ہے جس کے دوران نہ تو کوئی حادثہ پیش آیا اور نہ ہی اس میں کوئی مداخلت ہوئی۔ افشاء ہونے والے پیپرس سے پتہ چلتا ہے کہ کیسے دولت مند ترین لوگ ٹیکس اور جرمانے سے بچنے کیلئے بیرونی ممالک میں اپنی نئی کمپنیاں کھولتے ہیں۔موساک فونسیکا کوئی غیر قانونی یا غلط کام کرنے کی تردید کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی ہیکنگ کا شکار ہوئی ہے اور اس سے حاصل شدہ معلومات کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT