Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / موسمی امراض سے محفوظ رہنے احتیاطی تدابیر ضروری

موسمی امراض سے محفوظ رہنے احتیاطی تدابیر ضروری

بھینسہ میں طبی کیمپ کا انعقاد، صدر مدرس کا طلبہ سے خطاب

بھینسہ۔ 13 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے ایم پی پی ایس اردو اسکول کنٹہ ایریا میں آر بی ایس کے کے تحت محکمہ صحت عامہ کے عہدیداران کی جانب سے طلبہ کی جانچ کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل لایا گیا۔ اس میڈیکل کیمپ میں آر بی ایس کے ذمہ دار محکمہ صحت عامہ کا عملہ اور بھینسہ سرکاری دواخانہ کے فارمیٹ نے خدمات انجام دیتے ہوئے 75 طلباء و طالبات کی جانچ کرتے ہوئے تشخیص کی اور مختلف امراض و موسمی امراض سے متاثرہ طلبہ میں ادویات تقسیم کی۔ اس میڈیکل کیمپ کے موقع پر آر بی ایس کے ذمہ داران اور صدر مدرس ایم پی پی ایس اردو میڈیم کنٹہ اسکول نے طلبہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کو اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہئے اور اس کے لئے اپنے اطراف و اکناف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہوئے بیماریوں کا خاتمہ کرنا چاہئے کیونکہ گندگی کی وجہ سے بیماریوں کا خدشہ رہتا ہے جس سے طلبہ متاثر ہوکر بیمار ہوتے اور ان کی تعلیم پر اثر پڑتا ہے۔ اس لئے ماحول کی صفائی بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے آخر میں موسمی امراض سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل آوری کرنے کی تلقین کی۔ صدر مدرس نے کہا کہ عنقریب اس ضمن میں ایک پروگرام منعقد کرتے ہوئے اولیائے طلباء اور اسکول انتظامی کمیٹی کو طلب کرتے ہوئے بیماریوں کی روک تھام اور صاف صفائی سے متعلق شعور بیداری اور طلبہ کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر سے واقف کروانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس میڈیکل کیمپ کے موقع پر اساتذہ سید مظہر، شبیر احمد، ماجد محی الدین اور شیخ میراں کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT