Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / موسم بہار کی جارحانہ مہم ، افغان طالبان کا اعلان

موسم بہار کی جارحانہ مہم ، افغان طالبان کا اعلان

کابل ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) افغان طالبان نے گرم موسم میں لڑائی کے اپنے سیزن کی شروعات کا اعلان کیا ہے ۔ وہ پرتشدد موسم گرما کے آغاز پر ہر سال اسی طرح کا اقدام کرتے ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کے اداروں کو آج موصولہ ای میل میں عسکریت پسندوں نے کہا کہ موسم بہار کی جارحانہ مہم صبح 5 بجے شروع ہوچکی ۔ طالبان کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ مہم اس سال طویل اور خونریز ہوگی ، جسے طالبان کے بانی ملا محمد عمر کے اعزاز میں ’’آپریشن عمری‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ ملا عمر کا تین سال قبل انتقال ہوگیا ۔ افغان طالبان کی امریکی حملہ آوروں کے خلاف جہادی مہم کا یہ پندرہواں سال ہے ۔ یہ گروپ ملا عمر کے انتقال کی خبر گزشتہ موسم گرما میں منظرعام پر آنے کے بعد سے اپنی لڑائی میں شدت پیدا کرچکا ہے ۔ نئے لیڈر ملا اختر منصور نے گروپ کی باگ ڈور سنبھالی ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT