Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / موسم گرما کی آمد کیساتھ ہی غیر معلنہ برقی کٹوتی کا آغاز

موسم گرما کی آمد کیساتھ ہی غیر معلنہ برقی کٹوتی کا آغاز

برقی طلب میں اضافہ پر حالات پر قابو پانے میں محکمہ بے بس، ٹرانسفارمرس بار بار ناکارہ

حیدرآباد۔19فروری(سیاست نیوز) موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی محکمہ برقی نے غیر معلنہ برقی کٹوتی کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور غیر محسوس طریقہ سے صبح کی اور سہ پہر کے اوقات میں برقی سربراہی منقطع کی جانے لگی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ریاستی حکومت نے موسم گرما کے دوران بھی بلا وقفہ برقی سربراہی کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے لیکن اچانک طلب میں اضافہ سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر غیر معلنہ برقی کٹوتی کے علاوہ محکمہ کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔ گذشتہ تین یوم سے موصول ہو رہی شکایات کے مطابق شہر کے کئی علاقو ںمیں غیر معلنہ برقی کٹوتی عمل میں لائی جا رہی ہے اور اس کٹوتی کے متعلق کوئی عہدیدار جواب دینے کے موقف میں نہیں ہے اور کہا جا رہا ہے کہ مرمتی کاموں اور درستگی کے لئے برقی سربراہی منقطع کی گئی ہے لیکن شہر کے جن علاقو ںمیں برقی سربراہی میں بہتری کیلئے درستگی اور مرمتی کاموں کو منظوری دی جاتی ہے ان علاقوں میں مجوزہ اوقات کا اعلان کرتے ہوئے ان اوقات کارکے دوران ہی یہ درستگی عمل میںلائی جاتی ہے لیکن حالیہ دنوں میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ شہر کے کئی علاقو ںمیں غیر معلنہ برقی کٹوتی کے سبب عوام کو ابتدائی گرما کے دوران ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاؤر ڈسٹریبیو شن لمیٹیڈ کے عہدیداروں کے بموجب شہر کے کئی علاقوں میں موسم گرما کے دوران بلا وقفہ برقی سربراہی کو ممکن بنانے کیلئے مرمتی کام جاری ہیں جس کے سبب بعض علاقوں سے اس بات کی شکایات موصول ہو رہی ہیں لیکن ابتدائی گرما میں ہی حالات کو بہتر بنانے کے لئے کئے جانے والے ان کاموں کا مقصد ہی شہریوں کو موسم گرما کے دوران معیاری برقی بلا وقفہ سربراہ کرنے کے اقدامات کرنا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ بات درست ہے کہ بعض ایسے علاقو ںمیں بھی برقی سربراہی منقطع ہو رہی ہے جہاں درستگی یا مرمت کے کام انجام نہیں دیئے جا رہے ہیں لیکن اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے اوراس مسئلہ کے حل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی اچانک برقی کھپت میں ہونے والے اضافہ کے سبب ٹرانسفامرس پر پڑنے والے اضافی بوجھ کی وجہ سے کچھ خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں ان خرابیو ںکو دور کرنے کے لئے ہی مرمتی کام انجام دیئے جارہے ہیں اور توقع ہے کہ جاریہ ماہ کے اواخر تک تمام مرمتی اور درستگی کے کاموں کو مکمل کرلیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT