Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / موسیقار آدیش سریواستو کی بیوہ کا اظہار تشکر

موسیقار آدیش سریواستو کی بیوہ کا اظہار تشکر

ممبئی ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ موسیقار آدیش سریواستو کا کل انتقال ہوگیا تھا ۔ جو کینسر جیسی موذی بیماری میں عرصہ دراز سے مبتلا تھے ۔ ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی ہاسپٹل میں انہوں نے کل آخری سانس لی اور آج ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں ۔ ان کی اہلیہ وجیتا پنڈت (جنہوں نے راجندر کمار کی ہٹ فلم لو اسٹوری کے ذریعہ کمار گورو کے ساتھ اپنی فلمی کیرئیر شروع کیا تھا ) نے بالی ووڈ کے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے غم کی ساعت میں ان کی ہمدردی کی ۔ آخری رسومات میں امیتابھ بچن اور انیل کپور نے بھی شرکت کی تھی۔ آدیش سریواستو اپنے دونوں بیٹوں کو بھی بالی ووڈ میں فلمی موسیقار یا اداکار کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے لیکن ان کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی ۔ وجیتا پنڈت نے کہا کہ اب ان کے آنجہانی شوہر کی خواہش کی تکمیل کرنا ان کی (وجیتا ) ذمہ داری ہے ۔ موسیقار سونونگم نے بھی کہا کہ وہ آدیش کے بیٹوں کے کیرئیر کیلئے اپنی رہنمائی وقتاً فوقتاً پیش کرتے رہیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT