Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / موسیقار اے آر رحمن کی 49 ویں سالگرہ

موسیقار اے آر رحمن کی 49 ویں سالگرہ

چینائی ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام) : آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمن آج 49 سال کے ہوگئے ۔ انہوں نے ہر سال خوبصورت موسیقی کی اختراع کرنے کے لیے حوصلہ افزائی پر اپنے مداحوں سے اظہار تشکر کیا ۔ اور اپنی سالگرہ کے موقع پر اس دنیا کو خوبصورت بنانے کا عہد کیا ۔ سالگرہ پر نیک تمناوں کا اظہار کرنے پر اے آر رحمن نے کہا کہ میرے پیارے دوستو ، مداحوں ، رشتہ داروں اور بہی خواہوں کا شکریہ ۔ جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں اور محبت کا اظہار کیا ہے اور آپ لوگوں کی حوصلہ افزائی سے محنت و لگن سے کام کرنے اور خوبصورت موسیقی تیار کرنے کے لیے مہمیز پیدا کرتی ہے ۔ خوش قسمت ہوں کہ میں ابھی 50کا نہیں ہوا ۔ مسٹر رحمن 6 جنوری 1966 کو چینائی میں پیدا ہوئے ۔ جن کا پیدائشی نام ایس دلیپ کمار تھا اور 9 سال کی عمر میں ان کے موسیقار والد آر کے شیکھر کا سایہ سر سے اُٹھ گیا ۔ جس کے باعث انہیں نو عمری سے ہی محنت کرنی پڑی ۔ ابتداء میں اشتہارات کے لیے موسیقی دی بعد ازاں ہدایت کار منی رتنم کی فلم ’ روجا ‘ سے موسیقار بن گئے ۔ اس فلم میں بہترین موسیقی کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ دیا گیا ۔ بعد ازاں رام گوپال ورما کی فلم رنگیلا نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ۔

TOPPOPULARRECENT