Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / موسیقی عوام کی بے اعتمادی ختم کرسکتی سرود نوازاستاد امجد علی خان کا بیان

موسیقی عوام کی بے اعتمادی ختم کرسکتی سرود نوازاستاد امجد علی خان کا بیان

لکھنو۔2نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عدم رواداری کے ماحول پر اظہار تشویش کرتے ہوئے سرودنواز استاد امجد علی خان نے آج کہا کہ موسیقی اتحاد اور محبت کے جذبات پیدا کرسکتی اور عوام کے درمیان پائی جانے والی بے اعتمادی کو ختم کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی ایک ایسا ذریعہ ہے جو انسانوں کو ایک دوسرے سے مربوط کرتی ہے ۔ اتحاد اور محبت کے جذبات پیدا کرتی ہے اس لئے مذہبی عدم رواداری کے خاتمہ میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے ۔وہ نو’’شاد ایوارڈ‘‘حاصل کرنے کیلئے لکھنو کے دورہ کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ ہم ہندوستان میں ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں اور یہی انحصار ہماری طاقت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں موسیقی ہی امن ‘ صبراور رواداری کا پیغام عوام تک پہنچاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT