Friday , August 18 2017
Home / دنیا / موسیقی کو مذہب سے الگ نہیں کیا جاسکتا: ایم جے اکبر

موسیقی کو مذہب سے الگ نہیں کیا جاسکتا: ایم جے اکبر

نیویارک۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر برائے اُمور خارجہ ایم جے اکبر نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ موسیقی کو روح کی غذا کہا جاتا ہے تاہم قدامت پسندوں کی بھی کمی نہیں ہے جو موسیقی کو مذہب سے الگ کردینا چاہتے ہیں جس سے نہ تو مذہب کی خدمات انجام دی جاسکتی ہے اور نہ ہی خدا کی۔ جو لوگ موسیقی کو مذہب سے علیحدہ کرنا چاہتے ہیں، وہ دراصل انسانوں کے درمیان تفریق پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسیقی کو ہم ایک ایسی زبان تصور کرسکتے ہیں جسے سارا عالم سمجھ سکتا ہے۔ موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے لئے آپ کا کسی مخصوص ملک، خطہ یا سماج سے تعلق ہونا ضروری نہیں۔ اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ موسیقی کے ذریعہ بھی ہم خدا کے وجود کو محسوس کرسکتے ہیں کیونکہ اس میں ربانیت کا عنصر شامل ہوتا ہے۔ انہوں نے بالآخر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں میں ایک طبقہ ایسا ہے جو موسیقی کو مذہب سے الگ کرنے کی بات کرتا ہے اور اسے حرام قرار دیتا ہے جس کی انہوں (اکبر) نے ہمیشہ مخالفت کی ہے۔ ایم جے اکبر ہندوستان کی 70 ویں سالگرہ تقریبات کے موقع پر یہاں موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT