Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / موسیٰ ندی میں سیلاب سے تانڈور ۔ وقاآباد ٹرافک متاثر

موسیٰ ندی میں سیلاب سے تانڈور ۔ وقاآباد ٹرافک متاثر

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : موسیٰ ندی کے کانڈمیلی موسی ایولیٹ کے اوور فلو ہوجانے کے سبب ٹانڈور اور وقار آباد کے درمیان گاڑیوں کی ٹرافک متاثر ہوگئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ دریائے موسی کے قریبی علاقوں میں پچھلے دو دنوں سے بھاری بارش کے سبب نواب پیٹ کی سمت سے سیلاب کا پانی موسی ایولیٹ میں داخل ہوگیا جس کے سبب تانڈور ۔ وقار آباد کے درمیان ٹرافک جام ہوگئی جب کہ اس کا اثر شہر حیدرآباد کی سمت آنے والی ٹرافک پر بھی پڑا ۔ بتایا گیا کہ یہاں چار سال سے زیر تعمیر پل بھی زیر سیلاب آگیا ہے ۔ دونوں جانب کے عوام اوور فلو ایولیٹ کو عبور کرنے کے لیے انتظار کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT