Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / موسیٰ ندی کے تحفظ کیلئے نیا ایکشن پلان متوقع

موسیٰ ندی کے تحفظ کیلئے نیا ایکشن پلان متوقع

حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت موسیٰ ندی کے تحفظ سے متعلق ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کا ارادہ کررہی ہے۔ شہر کے سماجی کارکنوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس کام میں شہریوں کو بھی شامل کریں۔ وید کمار صدر فورم فار بیٹر حیدرآباد نے کہاکہ اب تک کئی پلان بنائے جاچکے ہیں جب تک ڈرینج سسٹم کا جائزہ نہیں لیا جاتا کوئی بھی منصوبہ بے معنی ہوگا۔ وہ موسیٰ ندی تحفظ پلان پر مذاکرہ میں اظہار خیال کررہے تھے۔ بی ورگھیز نے وید کمار کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ سب سے اولین اہمیت اس بات کو دی جائے کہ موسیٰ ندی کی اراضی کاروباری اغراض کے لئے استعمال نہ ہو۔ آج بھی موسیٰ ندی نشیبی دیہی علاقوں کو سیراب کررہی ہے۔ فورم فار بیٹر حیدرآباد حکومت پر اس بات کے لئے دباؤ ڈالے گا کہ وہ موسیٰ ندی کی ماضی کی شان و شوکت بحال کرنے کے لئے پلان بنائے اور اس پر عمل کرے۔

TOPPOPULARRECENT