Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / موسیٰ ندی کے قریب سے خاتون کی نعش برآمد

موسیٰ ندی کے قریب سے خاتون کی نعش برآمد

حیدرآباد ۔ /10 جون (سیاست نیوز)  ایل بی نگر پولیس نے موسیٰ ندی کے قریب سے ایک خاتون کی نعش برآمد کرلی ۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ پولیس کا شبہ ہے کہ اس خاتون کا قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو ندی کے کنارے پھینک دیا گیا ۔ تاکہ اس کی شناخت کے ساتھ ساتھ تمام ثبوت مٹائے جائیں ۔ ایل بی نگر پولیس ذرائع کے مطابق اس خاتون کی عمر  35 تا 40 سال کے درمیان بتائی گئی ہے ۔ جو ناگول کے علاقہ میں موسیٰ ندی کے کنارے تھی ۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT