Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / موسی ندی سے خاتون کی نعش برآمد

موسی ندی سے خاتون کی نعش برآمد

حیدرآباد /7 ستمبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر پولیس نے موسی ندی علاقہ سے ایک خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا جو انتہائی مسخ شدہ حالت میں پائی گئی ہے ۔ پولیس اس نعش کی شناخت نہیں کرپائی ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس راجندر نگر نے بتایا کہ یہ نعش ایک مسلم خاتون کی ہے ۔ جس کی عمر 25 تا 30 سال کے درمیان پائی جاتی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ راجہ پشپا اپارٹمنٹ کے عقبی حصہ میں موسی ندی کے کنارے سے یہ نعش دستیاب ہوئی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT