Sunday , October 22 2017
Home / عرب دنیا / موصل سے داعش کا صفایا، 90 فیصد علاقہ پر عراق کا دوبارہ قبضہ

موصل سے داعش کا صفایا، 90 فیصد علاقہ پر عراق کا دوبارہ قبضہ

بغداد ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے ایک فوجی ترجمان نے کہا ہیکہ عراقی فورسیس نے رواں سال کے اوائیل میں مغربی شہر موصل کے مشرقی حصہ پر دوبارہ قبضہ کے بعد اب اس شہر کے 90 فیصد علاقہ کو اسلامی جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے کنٹرول سے آزاد کروا لیا گیا ہے۔ جوائنٹ آپریشن کمانڈ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ رسول نے کہا کہ ’’دائیں کنارے کے 10.5 فیصد حصہ پر اب بھی آئی ایس کا کنٹرول ہے‘‘۔ شہر موصل کو دریائے دجلہ کے دو کنارے منقسم کرتے ہیں۔ مغربی علاقہ کو دائیں کنارے اور مشرقی علاقہ کو بائیں کنارے سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ موصل کو آئی ایس کے قبضہ سے آزاد کرنے کیلئے سات ماہ قبل عراقی فورسیس نے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ت

TOPPOPULARRECENT