Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / موصل فتح کے بعد داعش کے خلاف کارروائیاں جاری

موصل فتح کے بعد داعش کے خلاف کارروائیاں جاری

موصل ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے ذریعہ موصل میں داعش کے خلاف فتح کے اعلان کے 36 گھنٹے بعد قدیم شہر میں داعشی جنگجوؤں اور عراقی فوجی دستوں کے درمیان آج جھڑپیں ہوئیں۔دہشت گرد تنظیم ’’دولت اسلامیہ ‘‘نے تین سال پہلے موصل ہی میں سب سے پہلے اپنی خودساختہ خلافت کا اعلان کیا تھا، جہاں 9 مہینے کی مسلح جدوجہد کے بعد وزیر اعظم حیدر العبادی نے اس کی شکست کا اعلان کیا ہے ۔ تاہم، قدیم شہر کے بعض غیر محفوظ علاقوں اور محلوں میں اب بھی داعشی جنگجو چھپے ہوئے ہیں، جن سے فوجی دستوں کی جھڑپیں ہورہی ہیں۔ طویل جنگ کے نتیجے میں شہر تقریبا تباہ ہوچکا ہے ، جہاں بیشتر مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ تقریبا 9 لاکھ شہری گھر چھوڑ کر چلے گئے ہیں، جو یاتو شہر کے باہر عارضی کیمپوں میں یا پھر دوسرے علاقوں میں اپنے رشتہ داروں اور احباب کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ موصل میں داعش کی شکست کے اعلان کے بعد شہری سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں اور بنیادی ڈھانچے کے ساتھ مکانات کی مرمت کے کام پہلے شروع ہوچکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT