Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / موصل میں اغوا شدہ ہندوستانیوں کا حشر ہنوز نامعلوم

موصل میں اغوا شدہ ہندوستانیوں کا حشر ہنوز نامعلوم

باہمی تعلقات پرسشماسوراج سے عراقی وزیرخارجہ کی بات چیت
نئی دہلی ۔24جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری نے کہا ہیکہ موصل میں 3سال قبل لاپتہ 39 ہندوستانیوں کے ہلاک یا زندہ ہونے کے بارے میں اُن کی حکومت کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے ۔ ابراہیم الجعفری نے وزیر تیل دھرمیندر پردھان سے ملاقات کے بعد کہا کہ ’’ہم نہیں جانتے کہ آیا وہ (39ہندوستانی ) زندہ ہیں یا ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان کے زندہ رہنے یا ہلاک ہونے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔ ان کی تلاش کیلئے ہم ممکنہ بہتر مساعی کررہے ہیں‘‘ ۔ ابراہیم الجعفری پانچ روزہ دورۂ ہند پر آج یہاں پہونچے ۔ قبل ازیں وزیرخارجہ سشماسوراج نے ابراہیم الجعفری سے ملاقات کے دوران اس مسئلہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں تعلیم، تجارت، توانائی اور صحت و طبابت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔ توقع ہیکہ سشماسوراج موصل میں اغوا شدہ 39 ہندوستانیوں کے بارے میں منگل کو پارلیمنٹ میں تفصیلی بیان دیں گی۔

TOPPOPULARRECENT