Monday , June 26 2017
Home / عرب دنیا / موصل میں الحریہ پل پر عراقی فوج کا قبضہ

موصل میں الحریہ پل پر عراقی فوج کا قبضہ

بغداد، 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی حمایت یافتہ عراقی فوج نے آج موصل میں دریائے دجلہ پر واقع الحریہ پل پر قبضہ کر لیا۔ یہ پل دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ ( داعش) کے مقبوضہ پرانے شہر کو جنوبی علاقے سے جوڑتا ہے ۔ فوج کے میڈیا آفیسر نے بتایا کہ الحریہ پل موصل میں عراقی فوج کے قبضے میں آنے والا دوسرا پل ہے ۔ اس سے پہلے داعش کے قبضے سے شہر کو آزاد کرانے کے آپریشن کے تحت شہر کے مغربی حصے میں ایک دوسرے پل کو قبضے میں لیا گیا تھا۔دریائے دجلہ پر تمام پانچ پلوں کو دہشت گردوں نے نقصان پہنچا یا تھا لیکن اس پر قبضہ کرنے اور اس کی مرمت سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے میں مدد ملے گی۔ دہشت گردوں نے 2014 سے ہی اس شہر پر قبضہ جمایا ہوا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ الحریہ پل ان دو پلوں میں شامل ہے جو پرانے شہر کو جوڑتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT