Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / موصل میں امریکی فضائی حملہ ترکی کا سابق سفارت خانہ تباہ

موصل میں امریکی فضائی حملہ ترکی کا سابق سفارت خانہ تباہ

واشنگٹن۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی قیادت والے اتحاد جو دولت اسلامیہ سے عراق اور شام میں نبرد آزما ہے، نے عراق کے شہر موصل میں ایک فضائی حملہ کیا جس سے وہاں موجود ترکی کا سابق سفارت خانہ تباہ ہوگیا۔ پینٹگان ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے بتایا کہ پیر کو کئے گئے فضائی حملے میں ترک حکومت کا بھرپور تعاون حاصل تھا۔ انہوں نے دولت اسلامیہ کے لئے اس کے مخفف ’’داعش‘‘ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ سابق سفارت خانہ کی عمارت کے کمپاؤنڈ کو دولت اسلامیہ کے سینئر قائدین کا ہیڈکوارٹرس اور ہتھیاروں کو بحفاظت رکھنے کا اڈہ بنادیا تھا جسے اب تباہ کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT