Tuesday , October 17 2017
Home / عرب دنیا / موصل میں بے رحم عورت کا شیرخوار بچہ کیساتھ خودکش دھماکہ

موصل میں بے رحم عورت کا شیرخوار بچہ کیساتھ خودکش دھماکہ

موصل ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شمالی شہر موصل کے نزدیک داعش کی ایک بمبار عورت نے اپنے کم سن بچے سمیت خودکش بم دھماکا کیا ہے اور اپنے ساتھ اس معصوم کی بھی جان لے لی ہے۔داعش کی یہ عورت بھی موصل کے مغربی حصے سے گھربار چھوڑ کر باہر آنے والی عراقی خواتین میں شامل تھی۔اس عورت نے ایک ہاتھ میں اپنا تھیلا اٹھا رکھا تھا اور دوسرے ہاتھ میں اپنا بچہ اٹھا رکھا تھا۔اس نے اسی حالت میں اپنی خودکش جیکٹ کو دھماکے سے پھاڑ دیا تھا۔برطانوی اخبار دا ٹیلی گراف میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق ایک عراقی ٹیلی ویڑن اسٹیشن نے اس عورت کی تصاویر نشر کی ہیں۔اس نے موصل کے نواح میں عراقی فوجیوں پر حملے کی کوشش کی تھی۔الموصلیہ ٹی وی کے ایک کیمرا مین نے ٹیلی گراف کو بتایا ہے کہ داعش کی اس بمبار عورت نے بعض فوجیوں کے نزدیک دھماکا کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ جب ان سے کچھ دور چلی گئی تو پھر وہ اپنی خودکش جیکٹ کو دھماکے سے اڑا سکی تھی۔

TOPPOPULARRECENT