Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / موصل میں تین کار بم دھماکے۔ 23 ہلاک

موصل میں تین کار بم دھماکے۔ 23 ہلاک

بغداد 22 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جمعرات کو مشرقی موصل کی ایک مارکٹ میں ہوئے تین بم دھماکوں میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان میںعام شہریوں کی اکثریت بتائی گئی ہے ۔ عراق کی وزارت دفاع کے بموجب موصل عراق میں آئی ایس آئی ایس کا آحری گڑھ ہے ۔ علاقہ میں آئی ایس سے مقابلہ کرنے والے ایک رابطہ مرکز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موصل کے گوگجالی علاقہ کی ایک مارکٹ میں تین کار بم دھماکے ہوئے ۔ یہ کارروائی دہشت گردوں کی نے کی جس کے نتیجہ میں 15 عام شہری اور آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ جملہ ہلاکتوں کی تعداد 23 بتائی گئی ہے ۔ ایک فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس نے اس بمباری کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ یہ حملے کوکجالی علاقہ کو نشانہ بناکر کئے گئے تھے ۔ یہ علاقہ سرکاری افواج نے دو ماہ قبل کارروائی کرتے ہوئے آئی ایس باغیوں سے حاصل کئے تھے ۔ امریکی تائید سے موصل میں یہ کارروائی کی گئی تھی ۔ یہ عراق میں آئی ایس باغیوں کا آخری مضبوط گڑھ ہے ۔ اس کارروائی میں ایک لاکھ فوج کا استعمال کیا گیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ یہاں لوگ امداد کے منتظر ہیں اور انہیں امداد کی ضرورت ہے ۔ اس کی بجائے یہاں حملے کئے جا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT