Friday , September 22 2017
Home / دنیا / موصل میں داعش کی شکست ہو گی: اوباما

موصل میں داعش کی شکست ہو گی: اوباما

واشنگٹن۔19 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج کہا کہ اگرچہ یہ بہت ہی ‘مشکل جنگ’ ہے لیکن وہ داعش کیخلاف فوجی کارروائی کی قیادت کر نے والی عراقی فوج کی طرف سے اس دہشت گرد تنظیم کو شکست دینے کیلئے لے کر پرعزم ہیں۔ اوباما نے وہائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم اٹلی مٹٹیو ریجي کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ‘عراقی فوج کی جانب سے موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی بڑا قدم ہے “۔ انہوں نے کہا کہ موصل میں داعش کی شکست ہوگی۔
ایکواڈور نے اسانچ کی انٹرنیٹ تک رسائی محدود کر دی
لندن۔ 19 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایکواڈور نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانچ کا انٹرنیٹ کنکشن جزوی طور پر محدود کردیا ہے۔اسانچ نے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لے رکھی ہے۔ ایکواڈور نے کہا ہے کہ اسانچ نے حالیہ ہفتوں میں ایسا مواد افشاء کیا ہے جس سے امریکی صدارتی انتخاب پر اثر پڑ سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT