Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / موصل میں داعش کے زیر کنٹرول علاقوں پر حملے کا آغاز

موصل میں داعش کے زیر کنٹرول علاقوں پر حملے کا آغاز

موصل۔18جون ( سیاست ڈاٹ کا م ) عراق میں عسکری ذرائع کے مطابق سرکاری افواج نے اتوار کی صبح موصل شہر کے مغربی حصے میں اولڈ سِٹی پر حملے کا اغاز کر دیا ہے جہاں داعش تنظیم کے باقی ماندہ ارکان روپوش ہیں۔نینوی میں فوجی آپریشنز کے کمانڈر عبدالامیر رشید یار اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “مغربی موصل میں اولڈ سٹی پر دھاوے کی کارروائی میں فوج ، وفاقی پولیس اور انسداد دہشت گردی کی فورس شریک ہے”۔ایک عراقی فوجی افسر نے بتایا کہ مذکورہ علاقے پر حملے سے قبل ابتدائی فضائی یلغاروں کا سلسلہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سے ہی شروع ہو گیا تھا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے صبح سویرے اولڈ سٹی ٹاؤن کے مختلف حصوں پر دھاوا بول دیا۔ واضح رہے کہ اولڈ سٹی کے عراقی سکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں آںے کے بعد داعش تنظیم موصل شہر سے مکمل طور پر ہاتھ دھو بیٹھے گی جو شمالی عراق میں تنظیم کا آخری سب سے بڑا گڑھ ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اولڈ سٹی میں اس وقت بھی تقریبا ایک لاکھ عراقی شہری موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT