Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / موصل میں داعش کے قبضہ والے علاقوں میں 20,000 شہری پھنسے ہوئے ہیں

موصل میں داعش کے قبضہ والے علاقوں میں 20,000 شہری پھنسے ہوئے ہیں

بغداد ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق موصل کے پرانے شہرمیں داعش کے قبضہ والے کچھ آخری مقامات میں تقریباً 20,000 شہری اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ موصل کو داعش کے قبضہ سے چھڑانے کیلئے آپریشن کا آغاز 8ماہ قبل ہوا تھا جس کا مثبت نتیجہ سامنے آیا ہے اور داعش کو جس نے پورے موصل پر قبضہ جما رکھا تھا، پسپا کرکے اب صرف چند علاقوں تک ہی محدود کردیا ہے اور ان علاقوں سے بھی اسے جلد ہی نکال باہر کیا جائیگا۔ عراق میں یو این ہیومانٹیرین کوآرڈینیٹر لائس گرانڈے نے کہا کہ داعش کو ان کی آخری پناہ گاہوں سے نکال باہر کرنے کی لڑائی البتہ بیحد سخت ہے جہاں ہزاروں شہریوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ وہ دوبدو لڑی جانے والی اس جنگ میں فائرنگ کی زد میں آسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT