Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / موصل میں دولت اسلامیہ جیتے گی : بغدادی

موصل میں دولت اسلامیہ جیتے گی : بغدادی

بغداد، 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے لیڈر ابو بکر بغدادی نے کہا کہ موصل شہر میں جاری جنگ میں آئی ایس کو یقیناًجیت ملے گی اور اس نے لوگوں سے اس شہر کی حفاظت کرنے کا اپیل کی ہے ۔بغدادی کا ایک آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں اس نے لوگوں سے موصل شہر کی حفاظت کرنے کی اپیل کی ہے ۔اس پیغام میں کہا گیا ہیکہ کوئی پیچھے نہیں ہٹے گا اور جیت یقینی ہے ۔بغدادی کی آڈیو ریکارڈنگ کو اس کے حامیوں نے آن لائن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ دولت اسلامیہ یہاں صرف مکمل جنگ لڑ رہی ہے ۔ میرا یقین ہیکہ اس میں جیت ملے گی۔ آئی ایس سرغنہ نے موصل کے نینوے صوبے کے لوگوں سے اللہ کے دشمنوں کیخلاف جنگ کی اپیل کی ہے۔ یہ تقریبا گزشتہ ایک برس میں بغدادی کی طرف سے آیا پہلا پیغام ہے ۔ عراق کے شمال میں واقع موصل میں عراقی فوج اور آئی ایس کے جنگجوؤں کے درمیان زبردست جنگ چل رہی ہے ۔ آئی ایس نے 2014 میں موصل پر قبضہ کیا تھا۔

 

موصل لڑائی ختم ہوگی ، جہادیوں کو دوبارہ مجتمع ہونے پر زور
گاگ جلی ۔عراق ۔ /3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسلامی دہشت گردی کے روپوش لیڈر نے تقریباً ایک سال کی خاموشی کے بعد زبان کھولی ہے ۔ جبکہ عراقی فور س موصل کے قریب پہونچ گئی ہے ۔ انہوں نے اپنے جہادیوں پر زور دیا کہ وہ میدان میں جم کر مقابلہ کریں ۔ ابوبکر البغدادی کا یہ بیان ہے جب سے عراقی فورسس نے /17 اکٹوبر کو شدید کارروائی کی ہے انہوں نے دو سال قبل ہی اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا ۔ بغداد نے اپنے پیام میں کہا کہ وہ جشن نہ منائیں بلکہ اس اتحاد کو مضبوط بنائیں ۔

TOPPOPULARRECENT