Tuesday , May 30 2017
Home / دنیا / موصل میں کیمیائی حملے کا کوئی ثبوت نہیں:عراق

موصل میں کیمیائی حملے کا کوئی ثبوت نہیں:عراق

اقوام متحدہ۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)عراق نے کہا کہ موصل میں دولت اسلامیہ(آئی ایس آئی ایس) کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کا کوئی ثبوت اب تک نہیں ملا ہے ۔ اقوام متحدہ میں عراق کے سفیر محمد علی الحاکم نے دارالحکومت بغداد میں حکام سے کہا، “داعش کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کے واقعی کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ نے گذشتہ ہفتہ کہا تھا کہ یکم مارچ سے موصل پر دولت اسلامیہ شاید کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کر رہا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت کل 12 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ موصل میں امریکی حمایت یافتہ عراقی سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جنگ چل رہی ہے ۔
اولینڈو نائٹ کلب حملہ آور کی
بیوہ کی ضمانت منسوخ
واشنگٹن 11 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اولینڈو نائٹ کلب میں حملہ کرنے والے کی بیوہ کی ضمانت منسوخ کردی گئی ہے ۔ اسے اب بھی ہنوز جیل میں رہنا پڑے گا ۔ ایک سابق حکمنامہ کے ذریعہ عدالت نے بیوہ کو ضمانت منظور کی تھی تاہم اس کے خلاف اپیل کی گئی اور عدالت نے اس فیصلے کو منسوخ کردیا ہے ۔ امریکی ضلع جج پال بائرن نے کیلیفورنیا جج کی جانب سے ضمانت کے فیصلے کو منسوخ کردیا اور اب اسے ہنوز جیل میں رہنا پڑیگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT