Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / موصل میں ہلاکتیں، داعش کے خلاف فوجی کارروائی مسدود

موصل میں ہلاکتیں، داعش کے خلاف فوجی کارروائی مسدود

موصل ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی سکیورٹی فورسز نے شمالی شہر موصل کے مغربی حصے کو بازیاب کرانے کے لیے داعش کے خلاف لڑائی عارضی طور پر روک دی ہے اور اس نے یہ فیصلہ شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے پیش نظر کیا ہے۔عراق کی وفاقی پولیس کے ترجمان نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ موصل کے قدیم شہر میں شہریوں کی ہلاکتوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ہم جنگی کارروائیوں کو روکنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ نئے جنگی منصوبوں اور حربوں پر غور کیا جائے۔فی الحال (داعش کے خلاف) کوئی جنگی کارروائیاں نہیں کی جارہی ہیں‘‘۔ترجمان کا کہنا ہے:’’ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ داعش کو قدیم شہر سے نکال باہر کرنے کی کارروائی میں شہریوں کی ہلاکتیں نہ ہوں۔ہمیں داعش ہدف بنانے کے لیے سرجیکل کارروائیوں کی ضرورت ہے تاکہ مکینوں کا بالکل بھی ضمنی جانی نقصان نہ ہو‘‘۔مغربی موصل سے جانیں بچا کر راہ فرار اختیار کرنے والے مکینوں نے بتایا ہے کہ عراقی طیاروں اور امریکا کی قیادت میں اتحاد کے فضائی حملوں میں بہت زیادہ عمارتیں اور مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں اور ان میں شہریوں کی سیکڑوں کی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT