Friday , July 21 2017
Home / عرب دنیا / موصل میں ہنوز ایک لاکھ بچے خطرے میں :اقوام متحدہ

موصل میں ہنوز ایک لاکھ بچے خطرے میں :اقوام متحدہ

بغداد، 6جون (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے مقبوضہ شمالی عراق کے موصل شہر میں اب بھی ایک لاکھ سے زیادہ بچے انتہائی خطرناک حالات میں پھنسے ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف)نے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایس ان پھنسے ہوئے بچوں کو جنگ کے وقت انسانی ڈھال بنا کر ان کا استعمال کرتا ہے ۔ کچھ بچوں کو تو جنگ میں حصہ لینے کے لئے  مجبور کیا جا رہا ہے ۔ یونیسیف نے کہا کہ مغربی موصل سے ہمیں تشویشناک رپورٹ حاصل ہو رہی ہیں۔ یہاں پر شہریوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو مارا جاتا ہے اور اپنے مفاد کے لئے آئی ایس ان بچوں کا استعمال کر رہا ہے ۔غور طلب ہے کہ سات لاکھ افراد پر مشتمل موصل کا تقریبا ایک تہائی حصہ پہلے ہی یہاں سے نقل مکانی کرچکا ہے ۔ ان میں سے کئی تو اپنے دوستوں، رشتہ داروں یا پھر کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT