Saturday , July 22 2017
Home / عرب دنیا / موصل پر عراقی سکیورٹی فورسیس کا تقریباً کنٹرول

موصل پر عراقی سکیورٹی فورسیس کا تقریباً کنٹرول

موصل۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شہر موصل میں عراقی فوج نے کافی پیشرفت کرلی ہے اور تین سال قبل داعش نے جس علاقہ پر قبضہ کیا تھا، وہ دوبارہ اسے حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ داعش کے خلاف جنگ میں موصل نے عراقی فورسیس کو شکست کا سب سے زیادہ اثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے داعش کی سرگرمیاں کافی وسعت کرگئی تھی۔ عراقی فورسیس نے اس علاقہ پر قبضہ کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی اور اب وہ کامیابی کے قریب پہنچ چکی ہے۔ داعش نے 10 جون 2014ء کو موصل پر قبضہ کیا تھا۔ آج جبکہ تین سال پورے ہورہے ہیں، عراقی فوج نے اس علاقہ پر دوبارہ تقریباً کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ تین سال قبل داعش نے موصل پر قبضہ کے بعد تیزی سے بغداد کی سمت پیشرفت کی تھی۔ داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں شامل امریکی نمائندے بریٹ میک گروکھ نے کہا تھا کہ داعش تیزی سے بغداد کی سمت پیشرفت کررہی ہے ۔ انہوں نے ریمارک کیا تھا کہ موصل کے زوال کے بعد عراقی سکیورٹی فورس بالکل تحلیل ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT