Wednesday , September 27 2017
Home / عرب دنیا / موصل کے بعدمغربی علاقوں میںآپریشن کا آغاز ہو گا

موصل کے بعدمغربی علاقوں میںآپریشن کا آغاز ہو گا

موصل ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے صوبے انبار کے گورنر صہیب الروای نے صوبے میں مغربی سرحدی علاقے کو واپس لینے کے لیے آئندہ فوجی آپریشن کے آغاز کے وقت کا انکشاف کیا ہے۔ اس میں القائم ، راوہ اور عانہ کے علاقے شامل ہیں۔الراوی کے مطابق ان کی فورسز مشترکہ آپریشنز کی کمان کے ساتھ مل کر مغربی علاقے میں آپریشن کے جلد شروع کیے جانے اور شہریوں کو محفوظ گزر گاہوں کی فراہمی پر کام کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ مقامی اور مرکزی حکومتیں مل کر پڑوسی ممالک کے ساتھ تمام سرحدی راستے کھولنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے 9 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ موصل شہر کو تقریبا 9 ماہ تک جاری رہنے والے عسکری آپریشن کے بعد داعش تنظیم سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا۔عراقی افواج نے موصل کو آزاد کرانے کے لیے فوجی آپریشن کا آغاز 17 اکتوبر 2016 کو کیا تھا۔ العبادی کی جانب سے موصل میں فتح حاصل ہونے کا اعلان تین برس قبل عراق کے دوسرے بڑے شہر پر داعش کے قبضے کے بعد تنظیم کی سب سے بڑی ہزیمت ہے۔انسداد دہشت گردی سے متعلق عراقی فورسز کا کہنا ہے کہ موصل میں جاری کارروائیاں اس وقت داعش تنظیم کی باقیات کے تعاقب تک محدود رہ گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT