Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / موضع ایراویلی کو چیف منسٹر کا اچانک دورہ

موضع ایراویلی کو چیف منسٹر کا اچانک دورہ

حیدرآباد۔/20 اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ جنہوں نے ایراویلی موضع کو اپنا لیا تھا آج اچانک اس موضع کا دورہ کیا۔ انہوں نے آج ارکان مواضعاتی ترقیاتی کمیٹیوں کے علاوہ ضلع کلکٹر و دیگر عہدیداروں کے ساتھ اپنے فارم ہاوز میں چیف منسٹر نے ایراویلی اور نرسنا پیٹ مواضعات میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ارکان مواضعاتی ترقیاتی کمیٹی نے موضع میں نئے بینک کا قیام عمل میں لائے جانے سے واقف کرواتے ہوئے معائنہ کرنے کی خواہش کی۔ جس پر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر نئے بینک کے مقام پر پہنچ کر بینک میں اپنی خصوصی پوجا کی اور کہا کہ ایراویلی، نرسنا پیٹ مواضعات ریاست تلنگانہ کیلئے مثالی نمونہ ثابت ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مواضعات میں رہنے والے کسانوں کے ساتھ کمپنیوں کے کئے ہوئے معاہدات کی روشنی میں نئے گرامینا وکاس بینک کی برانچ کا ضلع سطح پر مثالی ثابت ہوگا۔
اس موقع پر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس بینک میں کم از کم پانچ کروڑ روپئے ڈپازٹ کروانے کی ضلع کلکٹر میدک کو ضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT