Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / موضع جُکل کی ترقی کیلئے اے کے خان کا عزم

موضع جُکل کی ترقی کیلئے اے کے خان کا عزم

گرام جیوتی کے تحت محبوب نگر کے گاؤں کا انتخاب
حیدرآباد۔14 ستمبر ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کے گرام جیوتی پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو ریاست تلنگانہ جناب اے کے خان نے ضلع محبوب نگر کے موضع جُکل ( نزد شمس آباد) کو اپنانے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلہ میں وزیر پنچایت راج انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کر کے جناب اے کے خان نے اپنے اس فیصلہ سے انہیں واقف کروایا اور اس ملاقات کے دوران جناب اے کے خان نے وزیر پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ سے موضع جُکل میں عوام کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر موصوف نے عوام کو درپیش مختلف مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے حکومت کی جانب سے ممکنہ تعاون اور مدد فراہم کرنے کا جناب اے کے خان کو واضح تیقن دیا جس پر اے کے خان نے کے ٹی راما راؤ سے اظہار تشکر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT