Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / موضع سالورہ میں آج گراما جیوتی کا افتتاح

موضع سالورہ میں آج گراما جیوتی کا افتتاح

بودھن۔ /19اگسٹ ،  ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹاؤن صدر ٹی آر ایس پارٹی جناب عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ کے بموجب 20اگسٹ کو حلقہ اسمبلی بودھن کے موضع سالورہ میں مسٹر کے ٹی آر وزیر پنچایت راج و انفارمیشن ٹکنالوجی گراما جیوتی پروگرام کا افتتاح انجام دیں گے۔ رکن اسمبلی بودھن جناب شکیل عامر کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے اس گراما جیوتی پروگرام کے آغاز سے قبل ٹی آر ایس پارٹی میں تقریباً ایک سو سے زاید افراد شامل ہوں گے۔ جناب عابد نے پارٹی کارکنوں اور عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

میدک میں آج مسلم شادی خانہ کی
سنگ بنیاد تقریب
میدک۔/19اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن میں کل 20اگسٹ کو ریاستی وزیر بھاری آبپاشی جناب ٹی ہریش راؤ اور ریاستی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوں مسلم شادی خانہ کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔ یہ بات صدر ٹاؤن اقلیتی سل ٹی آر ایس مسٹر محمد فاضل اور صدر ٹاؤن ٹی ار ایس مسٹر ایم گنگادھر نے ایم ایل اے کیمپ آفس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ اس موقع پر نائب صدر نشین بلدیہ میدک مسٹر راگی اشوک، مینارٹی ویلفیر آفیسر ضلع میدک جناب سید احمد علی، کونسلر بلدیہ مسٹر جی کرشنا بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT