Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / موضع ہمپولی میں سرقہ کی واردات

موضع ہمپولی میں سرقہ کی واردات

بھینسہ۔/23ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ منڈل کے موضع ہمپولی میں گزشتہ شب سرقہ کی واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ منڈل کے موضع ہمپولی کی متوطن ڈگمبر پٹیل نامی شخص کے مکان میں گزشتہ شب سرقہ کی بڑی واردات پیش آئی جس میں تقریباً 27 تولے سونا اور 30ہزار نقد رقم کا سرقہ ہوا۔ ڈگمبر پٹیل اور افراد خاندان صبح نیند سے بیدار ہونے پر انہیں اپنے مکان میں موجود الماری کھلی دکھائی دی اور اس کی اطلاع ڈگمبر پٹیل نے بھینسہ رورل پولیس کو دی جس پر بھینسہ ڈی ایس پی اے راملو، بھینسہ رورل سرکل انسپکٹر کے ونود، رورل سب انسپکٹر روی پرساد نے مقام واقعہ پہنچ کر معائنہ کیا۔ بعد ازاں بھینسہ ڈی ایس پی اے راملو نے ڈاگ اسکواڈ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ اس سلسلہ میں بھینسہ رورل سرکل انسپکٹر کے ونود نے ایک کیس درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائرکٹر محکمہ انیمل ہسبنڈری نارائن کھیڑ رشوت لیتے ہوئے گرفتار
ظہیرآباد۔/23ستمبر، ( پریس نوٹ ) اسسٹنٹ ڈائرکٹر محکمہ انیمل ہسبنڈری نارائن کھیڑ ظہیرآباد روہیت ریڈی کو درخواست گذار سے پنشن کاغذات کی اکاؤنٹنٹ جنرل دفتر کو روانگی کیلئے تین ہزار روپئے رشوت قبول کرنے کے دوران اے سی بی عہدیداروں نے ان کے دفتر میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ایک خانگی فرد احمد علی کے پاس سے رشوت کی رقم کو برآمد کرلیا۔ مذکورہ عہدیدار اور خانگی فرد کو گرفتار کرتے ہوئے خصوصی عدالت کے روبرو پیش کردیا جائے گا۔

پرگی میں سڑک حادثہ
دو افراد ہلاک
پرگی ۔ /23ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حادثہ میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہونے کا واقعہ محمد آباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس ایس آئی لکشما ریڈی کے مطابق محبوب نگر ضلع مدور منڈل کے یلار ٹاؤن کی سرپنچ وجیا لکشمی 35سالہ ان کے بھائی انیل 25سالہ دونوں ہلاک ہوگئے، دو زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT