Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / موظف سرکاری ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ

موظف سرکاری ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ

عدم یکسوئی پر احتجاج کا انتباہ۔ تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ سنٹرل اسوسی ایشن
حیدرآباد۔/6مارچ، ( راست ) جناب محمد جمال الدین صدر تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز سنٹرل اسوسی ایشن نے کہا کہ ریاستی حکومت سرکاری موظف ملازمین کو حکومت کے کئی مراعات سے محروم رکھا ہے ۔ وہ کل یہاں اسوسی ایشن کے اجلاس سے اعظم فنکشن ہال اعظم پورہ میں مخاطب تھے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ مطالبات کی عدم یکسوئی پر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنی عمر کا بیشتر حصہ سرکاری دفاتر میں گذارچکے ہیں لیکن انہیں مراعات سے محروم کرنا ناانصافی ہے۔ اجلاس کو مسرس ایم اے ستار، سردار گرمکھ سنگھ، محمد یعقوب حسین، سید مختار محی الدین احمد نے مخاطب کیا۔ الحاج سید ابراہیم اور سرداربشن سنگھ نے رپورٹ پیش کی۔ جناب شیخ حسین نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT