Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / موظف ملازمین آر ٹی سی ایمپلائز اسوسی ایشن کا اجلاس

موظف ملازمین آر ٹی سی ایمپلائز اسوسی ایشن کا اجلاس

حیدرآباد 10 اپریل (راست) جناب ایم اے رحمن صوفی اسٹیٹ صدر کے مطابق موظف ملازمین آر ٹی سی کی میٹنگ بروز اتوار 10 اپریل 10 بجے دن سری کرشنا دیوراؤ آندھرا بھاشا نلائم کوٹھی میں منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی محمد امیر ٹی آر ایس اسٹیٹ سکریٹری شرکت اور موظف ملازمین کے اہم مطالبات کی نمائندگی جناب محمد محمود علی نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر آئی ٹی جناب کے ٹی راما راؤ سے کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس میٹنگ کو جناب کوٹیا جنرل سکریٹری، جناب بیگ اور جناب جی کے مورتی نے مخاطب کیا۔ اس میٹنگ میں جناب محمد امیر کو نئی کمیٹی کا آنرری پریسڈنٹ بنایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT