Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / موظف ملازمین کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ

موظف ملازمین کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ

تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز سنٹرل اسوسی ایشن کا اجلاس

حیدرآباد۔/16جولائی، ( راست ) تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن کے صدر جناب محمد جمال الدین نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ وظیفہ یابوں کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کریں۔ وہ کل اعظم فنکشن ہال اعظم پورہ میں عید ملاپ تقریب اور اسوسی ایشن کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ وظیفہ یابوں کے جائز حقوق جلد از جلد حل کئے جائیں کیونکہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد بھی سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابان مالی دشواریوں سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے ریاستی ملازمین کو حکومت کی جانب سے 9ماہ کا بقایا، گرانی الاؤنس اور مختلف جی اوز  پر بھی عمل آوری نہیں کی جارہی ہے چنانچہ اسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ دسویں پی آر سی کی سفارشات کے مطابق ماہ جنوری سے واجب الادا جلد ادا کیا جائے اور ہیلتھ کارڈ، اراضی کی فراہمی کی جلد یکسوئی کی جائے، جناب ایم اے ستار خاں نے  ضعیف العمر افراد کی مشکلات کے حل کو پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ ریاستی حکومت سینئر سٹیزن کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کرے گی۔ جناب ایم اے باری سدھیر کمیٹی ممبر نے پنشنرس کو 350 روپئے میڈیکل الاؤنس اور کارپوریٹ ہاسپٹل میں وظیفہ یابوں کے علاج کی سہولت دینے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ اجلاس کی الحاج سید ابراہیم، محی الدین احمد، سید ہاشم علی، اے راجہ ریڈی، حمید خان، سید مختار حیدرآبادی نے بھی مخاطب کیا۔ شیخ حسین آزاد نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT