Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / مولانا آزاد قومی ایوارڈ جناب وقار الدین کو دیا گیا

مولانا آزاد قومی ایوارڈ جناب وقار الدین کو دیا گیا

بعض افراد کی جانب سے حصول ایوارڈ کے دعوے مسترد‘ عمر جلیل
حیدرآباد۔/22نومبر، ( سیاست نیوز) سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے میڈیا اور سوشیل میڈیا کے بعض گوشوں میں بعض افراد کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد قومی ایوارڈ برائے 2015کے حصول کے بارے میں کئے جانے والے دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک وضاحت جاری کرتے ہوئے عمر جلیل نے کہا کہ بعض غیر متعلقہ افراد اس طرح کا دعویٰ کررہے ہیں کہ انہیں حکومت کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد قومی ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ دراصل جناب سید وقار الدین ایڈیٹر ’ رہنمائے دکن‘ کو دیا گیا ہے کسی دوسرے شخص کو نہیں۔ عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اس طرح کی خبروں پر گمراہ نہ ہوں۔ واضح رہے کہ 11 نومبر کو مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ یوم اقلیتی بہبود کی تقریب میں اقامتی اسکول سوسائٹی کی جانب سے بعض رضاکارانہ تنظیموں اور سیاسی قائدین کو مومنٹو پیش کئے گئے تھے۔ بعض سیاسی قائدین اسے مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ ایوارڈ ملنے کا دعوی کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کو شکایت موصول ہونے پر سکریٹری نے یہ وضاحت جاری کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT