Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اسٹڈی سنٹر کاغذ نگر میں داخلوں کا آغاز

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اسٹڈی سنٹر کاغذ نگر میں داخلوں کا آغاز

کاغذ نگر۔/26مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی برانچ کا غذ نگر میں مختلف کورسیس کا آغاز عمل میں آرہا ہے تاکہ اردو کے فروغ اور اردو کی تعلیم کو عام کیا جاسکے۔ اس سلسلہ میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اسٹڈی سنٹر کاغذ نگر کوآرڈینیٹر سید منور حسین کی اطلاع کے بموجب مانو اسٹڈی سنٹر کاغذ نگر میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی عادل آباد کے تقریبا تمام علاقوں کے اردو میڈیم طالب علموں، ملازمت پیشہ اور مرد و خواتین کیلئے بغیر کلاسیس میں حاضری اور گھر بیٹھے فاصلاتی تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے اس لئے 10اپریل 2016کے اندرون اسٹڈی سنٹر مانو کاغذ نگر میں بی اے، ایم اے کے علاوہ ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن DJMC ( اوپینین ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن ) کورسیس میں داخلہ لے سکتے ہیں اور دیرینہ 200روپئے فیس کے ساتھ 30اپریل تک درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مانو اسٹڈی سنٹر کاغذ نگر میں مختلف کورسیس میں داخلہ لینے والے اہل خواہشمند مرد و خواتین لڑکے اور لڑکیاں تفصیلی جانکاری کیلئے اسٹڈی سنٹر مانو کاغذ نگر کوآرڈینیٹر سید منور حسین سے فون نمبرات 9059094211 اور 9505945818 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT