Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں داخلہ کی تاریخ میں 30اپریل تک توسیع

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں داخلہ کی تاریخ میں 30اپریل تک توسیع

کاغذ نگر۔/17اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسٹڈی سنٹر کے کوآرڈینیٹر سید منور حسین کے بموجب مولاناآزآد نیشنل اردو یونیورسٹیکے مختلف کورسیس بی کام، بی ایس سی، ایم اے میں داخلہ لینے والے خواہشمندوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ یونیورسٹی کے مختلف کورسیس میں داخلہ لینے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے بغیر جرمانہ کے 30اپریل 2016 تک رکھی گئی ہے اور 30اپریل کے بعد داخل کرنے والوں کو جرمانہ فیس ادا کرنا ہوگا۔ اس لئے مشرقی عادل آباد کے مختلف علاقوں بیلم پلی، منچریال، تانڈور، سرپور ٹاؤن، بجور، آصف آباد، کاغذ نگر، کیرامیری، چنور کے علاوہ اطراف واکناف کے علاقوں میں موجود اردو میڈیم طلباء و طالبات کو چاہیئے کہ توسیع کی گئی تاریخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ طلباء داخلہ لیتے ہوئے تعلیم سے آراستہ کریں۔ تفصیلی معلومات کیلئے کوآرڈینیٹر سید منور حسین سے9505945818 اور 8058094211 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT