Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسز میں داخلے

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسز میں داخلے

حیدرآباد، 4؍ اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،نظامت فاصلاتی تعلیم کی جانب سے تعلیمی سال 2015-16 کے لیے مختلف کورسوں میں داخلے جاری ہیں۔اس ضمن میں یونیورسٹی نے ایم اے اردو ، ایم اے تاریخ‘ ایم اے انگریزی،بی اے‘ بی ایس سی لائف سائنسس (بی زیڈ سی)، بی ایس سی فزیکل سائنس (ایم پی سی) ‘ ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن، ڈپلوما ان ٹیچ انگلش، سرٹی یفکیٹ پروگرام اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹی فکیٹ پروگرام فنکشنل انگلش میں داخلے کا اعلان کیا ہے ۔ یونیورسٹی ویب سائٹ  www.manuu.ac.in  سے پراسپکٹس اور درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 ؍ اپریل مقررہے۔

TOPPOPULARRECENT