Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مولانا آزاد کی آج یوم پیدائش تقریب

مولانا آزاد کی آج یوم پیدائش تقریب

جناب سید وقار الدین کو ایوارڈ دیا جائے گا،اے پی میں بھی خصوصی پروگرام
حیدرآباد۔/10نومبر ( سیاست نیوز) مولانا ابوالکلام آزاد کے 128 ویں یوم پیدائش کے موقع پر محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے 11نومبر ’ یوم اقلیتی بہبود ‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ تقریب 3 بجے سہ پہر نظام کالج گراؤنڈ پر منعقد ہوگی۔ حکومت ہر سال مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کو ’ یوم اقلیتی بہبود ‘ اور ’ یوم قومی تعلیم ‘ کے طور پر مناتی ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی تقریب کی صدارت کریں گے۔ حکومت کی جانب سے ہر سال مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیتوں کو مولانا ابوالکلام قومی ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ جاریہ سال حکومت نے اس باوقار ایوارڈ کیلئے ایڈیٹر ’ رہنمائے دکن ‘ جناب سید وقار الدین قادری کا انتخاب کیا ہے جبکہ آندھرا پردیش میں یہ ایوارڈ ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر محمد شوکت حیات کو دیا جائے گا۔ آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے ضلع گنٹور میں تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس ایوارڈ کے تحت ایک لاکھ 25 ہزار روپئے، توصیف نامہ اور مومنٹو دیا جاتا ہے۔اقلیتوں اقامتی اسکولس کے طلبہ ،نظام کالج گراؤنڈ پر منعقد ہونے والے پروگرامس میں تعلیمی و تہذیبی مظاہرہ پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT