Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مولانا آزاد کی راہ پر چلنے کی ضرورت

مولانا آزاد کی راہ پر چلنے کی ضرورت

نظام آباد میں یوم پیدائش تقریب، ضلع کلکٹر کا خطاب

نظام آباد:11؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا ابو الکلام آزاد کی پیدائش کے موقع پر آج ضلع انتظامیہ کی جانب سے نیو امبیڈ کر بھون میں یوم اقلیتی بہبود تقریب کاانعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر صدرنشین ضلع پریشد دفعدار راجو، ضلع کلکٹر ڈاکٹ یوگیتا رانا، مئیر آکولہ سجاتاکے علاوہ ٹی آرایس کے قائدین و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا ابو الکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمی پالیسی ہی آج ملک کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر عمل آوری کی جارہی ہے۔ یہ ایک مجاہد آزادی، مفکر اسلام اور قومی یکجہتی کے علمبردار تھے اور ان ہی کی راہ پر چلتے ہوئے آگے بڑھنے کی خواہش کی۔ ڈاکٹر یوگیتا رانا نے کہا کہ مولانا ابو الکلام آزاد نے تعلیمی فروغ کو اپنا نصب العین بنالیا تھا اوریہ یو جی سی کے قیام کے علاوہ دیگر کئی اداروں کا قیام عمل میں لایا اور دنیا بھر میں ان کے بتائے ہوئے راہ پر چلتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ پنڈت جواہر لال نہرو سے پہلے مولانا ابو الکلام کا نام لیا جاتا ہے۔14سال کی عمر میںانہوں نے کئی کارنامہ انجام دیااور لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو پیش کرتے ہوئے لڑکیوں کو تعلیم کی ترغیب دی۔ ضلع کلکٹر نے علامہ اقبال کے اشعار پڑھتے ہوئے کہا کہ خودی کو کر بلند اتنا کہ خدا بندے سے پوچھے کہ بتا تیری رضا کیا ہے۔ اس راہ پر چلنے کی خواہش کی اور مسلمانوں میں زکوٰۃ کا مسئلہ بھی اہمیت کا حامل ہے اور اپنی محنت کی کمائی سے غریبوں میں زکوۃ کی تقسیم عمل میں لائیں خاص طور سے یتیم بچوں کی امداد کریںاور ترک تعلیم کرنے والے افراد کو دوبارہ مدارس میں بھرتی کیلئے اقدامات کریں تو بہتر ہوگا۔ ضلع کلکٹر نے مولاناابو الکلام آزاد کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے کارناموں کے کئی ایک مثالیں ہے یہ ہندو مسلم اتحاد کے علمبردار تھے۔ضلع کلکٹر تمام افراد کو دیپاولی کی بھی مبارکباد پیش کی۔  اس موقع پر صدرنشین ضلع پریشد دفعدار نے اپنی تقریر میں مولانا ابوالکلام آزاد کو خراج پیش کرتے ہوئے ان کی راہ پر چلنے کی خواہش کی۔ اس موقع پر مئیر آکولہ سجاتا نے بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیااورمولانا آزاد کی خدمات کا کبھی بھی اعتراف نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پرقائد ٹی آرایس یٰسین صابری نے مولانا ابو الکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق میں بھی کلکٹر کی جانب سے کئی ایک تیقنات دئیے گئے تھے  لیکن اس پر ابھی تک عمل آوری نہیں کی جارہی ہے اور ضلع کے 9 حلقہ اسمبلی میں یوم اقلیت بہبود اور یوم تعلیم منایا جاتا تو بہتر ہوتا تھا۔ اراکین اسمبلی اور ایم آراوز، آرڈی اوز کی جانب سے یہ تقریب منائی جاتی تو بہتر ہوتا تھا۔ اس خصوص میں انہوں نے ضلع کلکٹر کو دلچسپی دکھاتے ہوئے آئندہ سال بڑے پیمانے پر مولانا آزاد کی تقریب منانے کی خواہش کی۔ صدر ضلع اقلیتی سیل ٹی آرایس نوید اقبال نے اپنی تقریر میں ٹی آرایس حکومت نے اقلیتوں کی فلاح وبہبود کو یقینی قرار دیا۔ ضلع اقلیتی سیل ٹی آرایس کے سابق صدر طارق انصاری اور حلیم قمر قائد ٹی آرایس کے علاوہ کرسچن طبقہ سے تعلق رکھنے والے داس ایلم نے بھی مخاطب کیا۔ اس جلسہ کی کارروائی ریاض تنہا نے چلائی اور محکمہ اقلیتی بہبود کے عہدیدار محمد ہادی نے رپورٹ پیش کیا تو ای ڈی محکمہ اقلیتی بہبود مہمانوں کا استقبال کیا۔ حافظ و قاری عبدالواحد کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر کریسنٹ اسکول سے تعلق رکھنے والے طلباء عبدالغنی احمد اور سفینہ نے مولانا ابو الکلام کی سوانح حیات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر شادی مبارک کے استفادہ کنندگان کو چیک کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT