Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مولانا آزاد کی عظمت کے ہر کوئی معترف

مولانا آزاد کی عظمت کے ہر کوئی معترف

کریم نگر میں یوم پیدائش تقریب ، پروفیسر مجید بیدار کا خطاب
کریم نگر ۔12 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا ابوالکلام آزاد ایک ایسی عظیم شخصیت کا نام ہے جن کی عظمت و تعظیم آج ہر ہندوستانی کے دل و دماغ میں ہے ۔ یہاں شاتا واہنا یونیورسٹی میں مولانا ابوالکلام آزاد یوم پیدائش تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی پروفیسر مجید بیدار سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی نے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا مولانا آزاد مکہ مکرمہ میں ایک امیر گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ مادری زبان عربی تھی مولانا نے دیگر زباونں پر بھی عبور حاصل کیا ۔ مولانا کی اردو نثر کے مطالعہ کے بعد حسرت موہانی نے کہا تھا کہ مولانا آزاد کی نثر کے بعد میرے اشعار پھیکے لگتے ہیں ۔ پروفیسر مجید بیدار نے کہا مولانا آزاد کے تعلیمی نظام کے سبب ہندوستان بیرون ملک علم کے میدان میں بہترین مقام رکھتا ہے ۔ پروفیسر مجید بیدار نے کہا مولانا آماد کو صحیح خراج یہ کہ مولانا ازاد کی تصانیف ، مضامین کا تلگو اور انگریزی ترجمہ کرایا جائیہ ۔ مولانا آزاد کے پیام کو عام کیا جائے ۔ ڈاکٹر حمیرہ تبسم نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ مولانا آزاد کا یوم پیدائش 11 نومبر ہے تمام دیہاتوں میں ایک روز قبل انعقاد عمل میں آیا ۔ انہوں نے مولانا کے الہلال البلاغ کو قوم کیلئے بہترین قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT