Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مولانا آزاد کی قربانیاں تعصب کا شکار

مولانا آزاد کی قربانیاں تعصب کا شکار

’’یوم قومی تعلیم‘‘ کے موقع پر ڈاکٹر سیادت علی کا خطاب
محبوب نگر /15 نومبر (راست) المدینہ کالج آف ایجوکیشن محبوب نگر میں ’’یوم قومی تعلیم‘‘ کے موقع پر ڈاکٹر سیادت علی نے مولانا آزاد کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مدلل واقعات کے ساتھ صحافتی اور سیاسی زندگی کے علاوہ جدوجہد آزادی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ حریت اور اتحاد کے لئے قرآن کی آیات اور سیرت کے پہلو سے ’’میثاق مدینہ‘‘ کی مثال پیش کرکے بین الاقوامی اتحاد کا جو نظریہ مولانا آزاد نے پیش کیا، وہ اپنی مثال آپ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر دور میں ان کے ساتھ تعصب برتا گیا اور ان کے کارناموں کو فراموش کردیا گیا۔ چند برسوں سے صرف ووٹ بینک کے لئے برساتی مینڈکوں کی طرح ٹراتے ہوئے ان کا نام اور کارناموں کو بار بار لیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مقصود بن احمد، ڈاکٹر محمد بشیر الدین اور ڈاکٹر بشیر احمد نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر نعیم محمد آبادی اور سجاد احمد وغیرہ بھی موجود تھے۔ شیخ شبر باشاہ نے کارروائی چلائی۔ جلسہ کی صدارت قدیر آئینہ پوری نے کی۔ اس موقع پر بی ایڈ، ایم ایڈ اور ڈائٹ کے طلبہ و طالبات بھی موجود تھے۔ طلبہ و طالبات میں محمد علیم الرحمن، رقیہ، نازنین، بی بی افشاں، عشرت فاطمہ، نشاط فاطمہ، آفرین بیگم، لاونیہ اور مسوماتی نے بھی مخاطب کیا۔

TOPPOPULARRECENT