Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مولانا آزاد کی یوم پیدائش تقریب میں سوامی گوڑ شرکت کریں گے

مولانا آزاد کی یوم پیدائش تقریب میں سوامی گوڑ شرکت کریں گے

شمس آباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : سید مزمل احمد ٹی آر ایس اپرپلی ڈیویژن صدر نے اپنے بیان میں بتایا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر یوم تعلیم اور یوم اقلیتی بہبود راجندر نگر ٹی آر ایس کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے ۔ مولانا آزاد مجاہد آزادی اور ملک کے پہلے وزیر تعلیم تھے اور ملک کی آزادی کے لیے انہوں نے بھی اہم رول ادا کیا تھا اور کئی قربانیاں دینے کے بعد ہمارا ملک آزاد ہوا ۔ مجاہد آزادی کی یوم پیدائش کے موقع پر پلر نمبر 202 سلوا کامپلکس گراونڈ چنتل میٹ راجندر نگر میں اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کے سوامی گوڑ چیرمین قانون ساز کونسل ، اعزازی مہمان کی حیثیت سے کے وشویشور ریڈی چیوڑلہ رکن پارلیمنٹ اورمحمد اعظم علی شرکت کرینگے ۔ اس کے علاوہ سورنا لتا ریڈی ، رحیم اللہ خاں نیازی ، بھیم ارجن ریڈی وغیرہ شرکت کرینگے۔ ۔

TOPPOPULARRECENT