Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مولانا آزاد کے یوم پیدائش پر اعزازات سے کے سی آرکا اتفاق

مولانا آزاد کے یوم پیدائش پر اعزازات سے کے سی آرکا اتفاق

12اہم شخصیات سے موسوم کرنے فاروقی حسین کی تجویز پرچیف منسٹرتلنگانہ کا مثبت ردعمل‘ سی ایم او کی توثیق

حیدرآباد ۔ 26 اکٹوبر ( سیاست نیوز) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد فاروق حسین کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر 12اہم شخصیات کے نام سے مختلف زمروں میں ایوارڈس پیش کرنے کی تجویز پیش کرنے پر چیف منسٹر تلنگانہ کے دفتر نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے  اور اس کا جائزۃ لینے کی سکریٹری اقلیتی بہبود کو ہدایت دی ہے ۔ کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹرمحمد فاروق حسین نے گذشتہ ماہ 5ستمبر کو چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے 11نومبر کومجاہد آزادی اور ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزادی کی یوم پیدائش کے موقع پر ملک اور قوم کی خدمات کیلئے نمایاں رول ادا کرنے والی 12اہم شخصیات بانی ’سیاست‘ جناب عابد علی خان ‘ سید ۔۔ شاہ ‘ سید رحمت علی ‘ میر احمد علی خان ‘ بانو طاہرہ سعید ‘ جسٹس سردار علی خان  ‘ سید لطیف الدین قادری ‘ مخدوم محی الدین ‘ بہادر یارجنگ ‘ حضرت انور اللہ فاروقی کے علاوہ سلطان صلاح الدین اویسی کے نام سے مختلف شعبہ حیات میں عمدہ خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈز پیش کرنے کی تحریری طور پر نمائندگی کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ متذکرہ شخصیتوں نے کئی کارنامے انجام دیئے ہیں ان کے ناموں سے ایوارڈس پیش کرنا انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے مترادف ہوگا ۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کانگریس کے رکن قانون سازکونسل مسٹر محمد فاروق حسین کی تجویز پر ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا تھا ۔ چیف منسٹر کے اسپیشل سکریٹری مسٹر بھوپال ریڈی نے سکریٹری اقلیتی بہبود کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے محمد فاروق حسین کی تجویز کا سنجیدگی سے جائزہ لینے اور اس کی چیف منسٹر آفس اور کانگریس کے رکن قانون ساز  کونسل مسٹر فاروق حسین کو اطلاد ینے کی ہدایت دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT