Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مولانا آزاد یادگار مینار ‘‘ کی تعمیر کا مطالبہ

مولانا آزاد یادگار مینار ‘‘ کی تعمیر کا مطالبہ

جگتیال ۔12 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ابوالکلام یوتھ اسوسی ایشن پرانی پیٹھ جگتیال کے زیراہتمام صدر محمد عبدالمجاہد عادل کی قیادت میں شہر جگتیال کے تین کھنی چوراستے پر ملک کے پہلے وزیر تعلیم مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کی 127ویں یوم پیدائش تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر صدر ملت اسلامیہ جگتیال محمد ریاض الدین ماما اور وائس چیرمین بلدیہ سراج الدین منصور ، کونسلر عبدالباری مجاہد کے علاوہ میر کاظم علی کانگریس ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری نے اس پروگرام میں شرکت کی اس موقع پر محمد عبدالمجاہد عادل نے خطاب کرتے ہوئے مولانا آزاد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی کیلئے کئی قربانیاں دینے والی عظیم شخصیتوں کے کارناموں سے نئی نسل کو واقف کروانے کی ضرورت ہے ۔ ابوالکلام یوتھ اسوسی ایشن ہر سال یوم پیدائش کے موقع پر کئی ایک فلاحی خدمات انجام دیتے آرہی ہے ۔ اس موقع پر صدر ملت اسلامیہ جگتیال ریاض الدین ماما نے مولانا کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے مولانا آزاد کی یوم پیدائش کو یوم تعلیم کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا جائے اور ان کی یادگار مینار تین کھنی چوراستے پر تعمیر کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ۔ انہوں نے جگتیال میں تین کھنی چوراستے پر تقریباً 20 سال قبل مولانا آزاد مینار کی تعمیر کیلئے بلدیہ میں منظوری عمل میں لائی گئی لیکن اس کو ابھی تک تعمیر نہیں کیا گیا ۔ وائس چیرمین بلدیہ سراج الدین منصور نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔ اس موقع پر ابوالکلام یوتھ نائب صدر ذاکر علی ، عامر حسین ، شیخ افسر ، محمد آصف ، سید اظہر ، ریاض ، شیخ معراج ، اصغر شاہ ، خالد خاں ، مکثر علی نہال ، خسرو ہزاری اور دیگر بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT