Wednesday , May 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مولانا ابوالکلام آزاد مجاہد آزادی و مفسر قرآن

مولانا ابوالکلام آزاد مجاہد آزادی و مفسر قرآن

محبوب نگر میں ’ یوم تعلیم ‘ تقریب سے ڈاکٹر شیخ سیادت علی کا خطاب
حبوب نگر۔/20نومبر، ( راست ) ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل کالج آف ایجوکیشن محبوب نگر کے مطابق ’ یوم تعلیم ‘ شاندار پیمانے پر منایا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیخ سیادت علی ممبر سوسائٹی و انسپکٹنگ اتھاریٹی مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن حکومت ہند ( دہلی ) نے مولانا ابوالکلام آزاد مجاہد آزادی منفرد صحافی ، غیر معمولی سیاستداں، مفسر قرآن، مدبر و مفکر کی حیات اور کارناموں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ’ الہلال ‘ و ’ البلاغ ‘ کی ترجمانی کرتے ہوئے ماضی میں سرسید کے تعلیمی شعور بیداری سے لیکر مولانا محمد علی جوہر کی جدوجہد تحریک آزادی کے تسلسل کو بیان کرتے ہوئے ہندو مسلم اتحاد کیلئے مولانا ابوالکلام آزاد نے میثاق مدینہ کو بنیاد بناکر ہندوستان میں دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان اتحاد پیدا کرکے کس طرح آزادی کی تحریک کو کامیاب بنایا مدلل واقعات کے ساتھ بیان کیا۔ دو قومی نظریہ سے آخر دم تک اختلاف اور اس کے خطرناک نتائج اور دوراندیشی کو پیش کیا۔آخر میں اس بات کا افسوس بھی کیا گیا کہ ایسے مدبر اور بے لوث رہنما کو ہماری نئی نسل فراموش کرتی جارہی ہے۔ جلسہ کی صدارت قدیر آئینہ پوری نے کی اور مخاطب بھی کیا۔ طالبات ہاجرہ کلثوم، ناظرین بیگم، بی بی افشاں نے مخاطب کیا۔ اس موقع پر عبدالنعیم سکریٹری کرسپانڈنٹ، امتیازالحق نائب صدر، محمد بشیر الدین نائب صدر موجود تھے اور خطاب کیا۔ شیخ پاشاہ لکچرر نے کارروائی چلائی۔ ناظم الدین قادری لکچرر کے شکریہ پر اختتام عمل میں آیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT