Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مولانا ابوالکلام آزاد کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ سنگاریڈی میں کلکٹر مانک راج کا خطاب

مولانا ابوالکلام آزاد کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ سنگاریڈی میں کلکٹر مانک راج کا خطاب

سنگاریڈی /11 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا ابوالکلام آزاد کی 128 ویں یوم پیدائش کے موقع پر یوم اقلیتی بہبود و یوم قومی تعلیم کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ طلباء و طالبات ان کے نقش قدم پر عمل پیرا رہتے ہوئے اپنے مستقبل کو درخشاں بنائیں ۔ تب ہی مولانا ابوالکلام آزاد کو صحیح معنوں میں بہتر خراج عقیدت ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر سنگاریڈی کے مانک راج نے آج جدید کلکٹریٹ آڈیٹوریم سنگاریڈی میں منعقدہ یوم اقلیتی بہبود یوم قومی تعلیم تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز السلام علیکم سے کرتے ہوئے کہا کہ سلام کے معنی سلامتی و رحمت کے نزول کے ہیں ۔ اس طرح کے الفاظ کہیں سننے کو نہیں ملتے ضلع سنگاریڈی میں بحیثیت کلکٹر عہدے کا جائزہ حاصل کرنے سے قبل میں جموں و کشمیر ریاست میں بھی خدمات انجام دے چکا ہوں ۔ جس کی وجہ سے اقلیتوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ اقلیتی طلباء و طالبات کو دیگر برادران وطن کے طلباء کے مماثل ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں ۔ ضلع جوائنٹ کلکٹر وی وینکٹیشورلو نے اقلیتی اقامتی اسکولس کے طلباء و طالبات کے بہتر تعلیمی مظاہرے کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اقلیتوں کی ترقی میں ہی مضمر ہے ۔ انہوں نے اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی کا بھی تیقن دیا ۔ اس موقع پر ضلع ڈی ای او چندراکلا ، ضلع اقلیتی بہبود آفیسر وکرم ریڈی ایم اے حکیم ایڈوکیٹ ، ایم جی انور ضلع صدر ایم پی جے ، شیخ رشید قائد ٹی آر ایس ، شیخ ابوبکر نے بھی مخاطب کیا او ایس ڈی ذوالفقار علی منبر نے نظامت کی جبکہ اقلیتی اقامتی اسکولس کے طلباء و طالبات نے زبردست تعلیمی مظاہرہ پیش کیا ۔ ضلع کلکٹر کے مانک راج کے ہاتھوں اردو صحافیوں ، اردو اساتذہ اور طلباء و طالبات کو ایوارڈس و توصیفی سرٹفیکیٹ پیش کئے گئے ۔ اس موقع پر ایم اے سبحان ، عمر بن یوسف مجید ، محمد اعجاز ، محمد عارف ، محمد یعقوب علی ،ناظم الدین ابو عبدالرحمن ، محمد فاضل ، ایم اے مختار ، محمد ذاکر حسین ، محمد فیاض کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ یوم اقلیتی بہبود کے موقع منعقدہ مرکزی تقریب میں ضلع سنگاریڈی کے اردو صحافی ، اساتذہ اور طلباء و طالبات کو ایوارڈس دئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT